۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
1

حوزہ/ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے قونصلر ڈائریکٹر جنرل نے ہندوستانی شہریوں کے لئے سیاحتی ویزا ختم کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کو سراہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی وزارت خارجہ کے قونصلر ڈائریکٹر جنرل نے ہندوستانی شہریوں کے لئے سیاحتی ویزا ختم کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کو سراہا ہے، ایران اور ہندوستان کے 13ویں مشترکہ قونصلر کمیشن کا اجلاس نئی دہلی میں دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے قونصلر ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اس ملاقات میں ہندوستانی فریق نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے ہندوستانی شہریوں کے سیاحتی ویزوں کی منسوخی کے اقدام کو سراہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دونوں فریقوں نے ملاقات میں مختلف قونصلر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں ایرانی شہریوں کو ہندوستانی ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرنا، قونصلر تعاون کو مضبوط بنانا، قیدیوں کے تبادلے، منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں تعاون جیسے مسائل شامل شامل تھے، اس ملاقات میں دونوں ممالک نے طلباء کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .